پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹر مارکیٹ میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔ ایوی نے باضابطہ طور پر اپنا جدید جین-زی الیکٹرک اسکوٹر متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اسکوٹر لیتیھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری سے لیس ہے اور شہر میں روزمرہ آمد و رفت کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

اس اسکوٹر میں 1000 واٹ کا موٹر دیا گیا ہے جس کی کمپنی 2 سال کی وارنٹی فراہم کر رہی ہے۔ جین-زی اسکوٹر میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو 76.

8V اور 27Ah کی ہے اور اس پر 36 ماہ کی وارنٹی بھی دی گئی ہے۔ ایک چارج میں یہ اسکوٹر 70 سے 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

اس اسکوٹر کے ڈیزائن میں ایلومینیم رِمز اور فرنٹ ڈسک بریکس شامل ہیں جو سواری کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہیں۔ اضافی سہولتوں میں ریورس گئر، کروز کنٹرول اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر شامل ہیں جو شہری آمد و رفت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ایوی جین-زی اسکوٹر کی قیمت 215,000 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور مقامی و بین الاقوامی برانڈز کے داخلے نے صارفین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز کو زیادہ قابل رسائی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مالی سال 26-2025 میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ایوی کا جین-زی ماڈل شہر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی طور پر دوستانہ ہے بلکہ صارفین کو جدید سہولتیں اور محفوظ سواری بھی فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اسکوٹر درمیانے درجے کے شہری مسافروں کے لیے ایک پرکشش اور معقول انتخاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

معٹر سائیکل قیمت موٹر سائیکل نیا موٹر سائیکل متعارف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: معٹر سائیکل قیمت موٹر سائیکل نیا موٹر سائیکل متعارف الیکٹرک اسکوٹر موٹر سائیکل کے لیے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار