سپریم کورٹ نے ایک کلو ہیروئن اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم عبدلودود کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 60 روز کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر 60 روز کے اندر فیصلہ نہ ہوا تو ملزم دوبارہ ضمانت کے لیے دو بار درخواست دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کا مقدمہ ضمانت کا فٹ کیس ہے، تاہم نہ کوئی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، نہ شواہد اور نہ گواہ موجود ہیں۔ وکیل کے مطابق اے این ایف ملک کی سپیریئر ایجنسی ہونے کا دعوی کرتی ہے، لیکن عدالت نے واضح کیا کہ سپیریئر ایجنسی کون ہے یہ بھی طے کرنا ہوگا۔

عدالت کے ریمارکس 

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ منشیات کے اصل مالکان آج تک پکڑے نہیں گئے۔ عدالت نے کہا کہ مخبر گاڑی سے سمگلنگ کی اطلاع دیتا ہے لیکن اصل مالکان کے بارے میں کچھ نہیں بتاتا اور گاڑی لوڈ ہونے کے وقت کبھی اطلاع نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:’پشپا‘ طرز کی اسمگلنگ ناکام، 25 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

جسٹس مندوخیل نے مزید کہا کہ عدالت جذبات سے فیصلے نہیں کرتی اور ایک کلو ہیروئن بھی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے این ایف کا طریقہ پہلے اچھا تھا لیکن اب مؤثر نہیں رہا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ایک ٹرک سے مجموعی طور پر دس کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جبکہ ملزم عبدلودود پر صرف ایک کلو ہیروئن کے لیے مقدمہ بنایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ 60 روز میں مقدمے کا فیصلہ کرے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی مکمل ہو۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ٹرائل کورٹ اس مدت میں فیصلہ نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت کے لیے دو بار درخواست دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

درخواست ضمانت مسترد سپریم کورٹ ہیروئن اسمگلنگ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت مسترد سپریم کورٹ ہیروئن اسمگلنگ سپریم کورٹ کلو ہیروئن عدالت نے یہ بھی کے لیے

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم