لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے چار سال قبل اغواءہونے والی کمسن لڑکی کی عدم بازیابی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم کوآج (جمعرات) ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نادر علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے اپنی پندرہ سالہ بھانجی کی بازیابی کے لیے ستمبر 2022ءمیں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جبکہ مغوی لڑکی کے والدین قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کے وکیل طاہر عباس رضوی سے استفسار کیا کہ کیا بازیابی کی درخواست کے ساتھ مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، وکیل نے بتایا کہ مقدمہ درج ہے اور شہباز علی، عثمان سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی، دوران سماعت ایس ایچ او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی تاہم اب تک بازیاب نہیں ہو سکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نامزد ملزمان کو 2022ءمیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کن شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو مقدمے سے خارج کیا گیا تاہم چیف جسٹس کے سوال پر ایس ایچ او تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ عدالت نے تفتیشی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک