عمران خان کے خلاف 2 مقدمات داخل دفتر کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-01-8
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات داخل دفتر کر دیے۔ اسلام آباد کی ضلع کچہری میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کی۔ عمران خان کے وکیل سردار محمد مصروف نے دلائل دیے کہ 2022ء کے 2 مقدمات میں متعدد ملزمان بری ہوچکے، ہماری بریت کی درخواست 2سال سے زیر سماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ہماری بریت کی درخواست سن لے یا کیس داخل دفتر کر دے۔ عدالت نے دونوں کیسز داخل دفتر کردیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: داخل دفتر
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار