Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:46:51 GMT

پاکستان اور ترکیہ کا چاول کی تجارت‘ روابط بڑھانے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

پاکستان اور ترکیہ کا چاول کی تجارت‘ روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ترکیہ نے چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک سفیر کی ملاقات ہوئی۔ وزارت تجارت کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں چاول کی بہترین فصل ہوئی اور وافر برآمدی سرپلس دستیاب ہے۔ ترکیہ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول مسابقتی نرخ پر سپلائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کوٹہ اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن بڑھانے پر زور دیا گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں باسمتی چاول پرصفر یا کم ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ترکیہ دوطرفہ تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ اس حوالے سے کاروباری وفود اور بی ٹو بی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں تکنیکی وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بڑھانے پر

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق