پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 3 اہم فیصلوں کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 3 فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستیں دائر کردی ہیں، جن کا تعلق جنسی زیادتی، قتل اور فوجداری مقدمات سے ہے۔
یہ درخواستیں ایڈیشنل پروسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔
پہلی درخواست اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناکافی ثبوتوں کے باعث سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو بری کر دیا
نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں اور اس سے جنسی زیادتی کی شکار خاتون اور اس کے اہل خانہ پر مستقل داغ لگ گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہعدالتیں عام طور پر متاثرہ خاتون کے خلاف آبزرویشن دینے سے گریز کرتی ہیں تاکہ اس کی عزت میں کمی نہ آئے۔
اسی طرح ملزم کے مکروہ اقدام سے پیدا ہونے والے بچے کے قانونی اور سماجی کردار پر بات کرنے میں عدالت ناکام رہی۔
مزید پڑھیں: کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ سے کیوں رجوع کیا؟
دوسری نظرثانی درخواست 16 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کو الگ الگ کاٹنے کے بجائے ایک ساتھ شمار کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی سزا شمار کرنے کا فیصلہ مخصوص حالات اور حقائق کے تناظر میں نظر ثانی کے قابل ہے۔
فریقین کے بیانات کے مطابق اس مقدمے میں 2 خاندانوں کے مجموعی طور پر 21 افراد قتل ہوئے، جس کے تحت یہ معاملہ انسداد دہشت گردی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
مزید پڑھیں: انتظامی غفلت یا تاخیر سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
پنجاب پروسیکوشن نے کہا کہ عدالت کو یہ طے کرنا چاہیے کہ سزا اکھٹی ہوگی یا الگ الگ، جبکہ سپریم کورٹ پہلے ہی اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ عدالت کیس کے حقائق کے مطابق فیصلہ کرے۔
تیسری نظرثانی درخواست دیگر ملزمان کے ساتھ ایک مفرور ملزم کو بھی بری کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی 2015 میں 11 سال بعد ڈی این اے ٹیسٹ کو بطور شہادت قبول نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کر چکی ہے۔
نظرثانی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی تعریف اور سزا کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ کے پیراگراف نمبر 16 اور 17 پر دوبارہ غور کیا جائے، تاکہ عدالت کے فیصلے سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد رضا گیلانی پروسیکوشن پروسیکیوٹر جنرل پنجاب حکومت جنسی زیادتی زنا بالرضا سپریم کورٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد رضا گیلانی پروسیکوشن پروسیکیوٹر جنرل پنجاب حکومت جنسی زیادتی زنا بالرضا سپریم کورٹ نظرثانی درخواست فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت جنسی زیادتی سپریم کورٹ گیا ہے کہ کے فیصلے کی گئی
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی