وادی تیراہ میں ٓپریشن نہیں ہورہا، پی ٹی آئی منفی سیاست کررہی ہے:طلال
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وادی تیرہ میں آپریشن نہیں ہو رہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہو رہی ہے، حکومت کی طرف سے کوئی آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا، اسے چھپائیں گے کیوں؟ سب کو بتا کر کریں گے انہوں نے کہا وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی۔ پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں، اعلانیہ ہوگا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی سکینڈل میں چار ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لیے بہانے تراشتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وادی تیراہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔