لاہور‘ واشنگٹن‘ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے۔ باغ 7فٹ‘ وادی نیلم میں 6 فٹ برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مالم جبہ 3، زیارت، گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں ایک، ایک فٹ پڑی۔ پیر چناسی، بالائی نیلم، لیپہ ویلی، سدھن گلی، لسڈنہ، محمود گلی سمیت متعدد شاہراہیں بدستور بند جبکہ کمراٹ اور گلیات کی بھی تمام شاہراہیں مکمل بند ہوگئیں۔ علاقے میں 5 روز سے بجلی بند، معمولات زندگی بری طرح متاثر، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔ مری مال روڈ، جھیکا گلی اور نتھیا گلی سیاحوں کیلئے بند‘ صرف بکنگ والوں کو اجازت دی گئی۔ شوگران جانیوالی سڑک بھی بند، ناران سے کاغان راستے بحال ہوگئے۔ چترال اور سوات کی سڑکیں فور بائی فور گاڑیوں کیلئے کھول دی گئیں۔ بلوچستان کے اضلاع بھی برفباری سے شدید متاثر ہیں۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہتر زئی، مسلم باغ، چمن میں برف کی موٹی چادر بچھ گئی۔ بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ، شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔برف میں پھنسے افراد اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں امریکہ میں برفانی طوفان سے ہلاکتیں 38 ہو گئیں۔ درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواﺅں کےساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک‘ واشنگٹن ڈی سی ودیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا، وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے۔ 2 روز میں 16ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ‘ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ ادھر کینیڈا میں ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ، سکول بند کر دئیے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا