data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت (NHS) نے نیپاہ وائرس سے نمٹنے کے لیے 100 جدید ٹیسٹنگ کٹس حاصل کر لیں ہیں، جنہیں مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدامات وزیرِ صحت کے ماتحت سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بعد عمل میں لائے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ مشتبہ نیپاہ مریضوں کے نمونے فوری طور پر قومی ادارہ صحت بھجوائے جائیں گے تاکہ بروقت تشخیص اور اقدامات ممکن بن سکیں، قومی ادارہ صحت نے اس ضمن میں صوبائی حکام کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت نیپاہ کے لیے مخصوص اسپتال اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نیپاہ وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کے تمام زمینی اور فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک کی جا رہی ہے اور ہائی رسک افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مشتبہ علامات جیسے بخار، سانس لینے میں دشواری اور اعصابی مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اور کسی بھی مشتبہ فرد کو فوری طور پر آئسولیٹ کر کے متعلقہ آئسولیشن یونٹ منتقل کیا جائے گا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اب تک پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا، تاہم پیشگی حفاظتی اقدامات اور سخت نگرانی کے ذریعے اس کے پھیلاؤ کے امکانات کو صفر کرنے کی کوشش جاری ہے۔

یہ اقدامات ملک میں صحت کے نظام کی مضبوطی اور ہنگامی وبائی صورتحال سے نمٹنے کی استعداد کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیپاہ وائرس

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف