جماعت اسلامی کراچی کے تحت کل ادارہ نورحق میں تاجر کنونشن ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-01-5
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کل بروز جمعہ 30جنوری کو ادارہ نورحق میں تاجر کنونشن طلب کرلیا ہے ، جس میں شہر بھر کے تاجر شرکت کریں گے ، کنونشن میںجینے دو کراچی مارچ اور سانحہ گل پلازہ سمیت شہر کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوگی ، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے وفودشہر بھر کے تاجروں سے رابطہ کررہے ہیں ، شہر کی تمام اہل مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں نے کنونشن میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی توفیق الدین صدیقی نے شہر بھر کے تاجروں سے کنونشن میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے تاجر
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔