مین ہول میں ماں، بیٹی کے گرنے کا دلخراش واقعہ، خاوند اور دیور کو کیوں حراست میں لیا، کہانی کھل گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پولیس نے بھاٹی گیٹ واقعہ میں خاوند اور دیور کو کیوں حراست میں لیا، تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس موقع پر پہنچی، موقع پر موجود انتظامی محکموں نے وقوعہ کی صحت سے مکمل انکار کیا، متعلقہ انتظامی محکموں نے وقوعہ کے ممکنات سے مکمل انکار کیا۔
موقع پر موجود انتظامیہ وقوعہ کی بجائے خاتون اور بچی کے غائب ہونے پر زور دیتے رہے،
ذمہ دار افسران کی طرف سے خاتون اور بچی کا گٹر میں گرنا مکمل طور پر ناممکن قرار دیا جاتا رہا۔
لاہور پولیس نے متعدد انتظامی افسران کے بیانات کے پیش نظر خاوند اور دیور کو حراست میں لیا،
پولیس نے اپنے ضابطے کے مطابق وقوعہ کی ہر پہلو سے جانچ شروع کی۔
خاوند اور دیور کو حراست میں رکھنے کے ساتھ تیز ترین سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی لاہور پولیس کے اعلی افسران خود کرتے رہے، خاوند اور دیور کو تفتیش کے بعد فورا رہا کر دیا گیا۔
خاتون کی لاش ملنے سے قبل ہی دونوں کو رہا کر دیا گیا تھا، خاتون کی رات گئے لاش برآمدگی کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود موجود تھے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہی لاش ملنے کی تصدیق کر کے افواہوں کو ختم کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاوند اور دیور کو وقوعہ کی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔