برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع سینٹ پالز کیتھیڈرل میں منعقدہ ایک قدیم اور روایتی تقریب کے دوران سارہ مولی کو باضابطہ طور پر چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہونے والی تقریب کو “کنفرمیشن آف الیکشن” کہا جاتا ہے، جو ایک قانونی اور مذہبی رسم ہے، جس کے بعد آرچ بشپ اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھالتا ہے۔ اس تقریب کے دوران سارہ مولی نے بادشاہ چارلس کے نمائندے کی حیثیت سے موجود سینئر بشپ کے سامنے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

سارہ مولی چرچ آف انگلینڈ کی 106ویں آرچ بشپ ہیں اور وہ دنیا بھر کے 165 ممالک میں موجود تقریباً 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی روحانی سربراہ بھی ہوں گی۔

تقریب میں چرچ آف انگلینڈ اور عالمی اینگلیکن کمیونین سے تعلق رکھنے والے بشپ، پادری، مقامی اسکول کے بچے اور مختلف گلوکار گروپس شریک ہوئے۔ عبادت میں مختلف ثقافتوں کی عکاسی کی گئی، جس میں انگریزی اور پرتگالی زبان میں تلاوت، یورپی اور افریقی موسیقی بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ 16ویں صدی میں رومن کیتھولک چرچ سے علیحدگی کے بعد سے چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر چلے آ رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چرچ آف انگلینڈ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہوگی؟
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار