Jasarat News:
2026-07-24@02:04:46 GMT

پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، جہاں قومی ٹیم کی اننگز جاری ہے۔

اس وقت 14 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 124 رنز بنا لیے ہیں۔

صائم ایوب 40 رنز، کپتان سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، اس وقت عثمان خان اور فخر زمان کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 2 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں، جبکہ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹیم کمبی نیشن میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں توازن رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آج ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں، تاہم جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس اس میچ میں دستیاب نہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈ مین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا اس میچ کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، جس سے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی واضح ہوتی ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور ٹیم کے پاس ہر شعبے میں مختلف آپشنز موجود ہیں، قومی ٹیم آسٹریلیا کو ایک مضبوط اور چیلنجنگ ہدف دینے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ تینوں میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار