پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
لاہور(سب نیوز ) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی، مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 36رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 23، میٹ رینشا نے 15، مچل اوون نے 8، میتھیو شارٹ نے 5، جوش فلپ نے 12 جبکہ جیک ایڈورڈز نے 5رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔قبل ازیں قذافی سٹیڈیم میں لاہور میں ہونیوالے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے، قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی سکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18 ، شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول کراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول عمران خان کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، محمود اچکزئی وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا کاروباری مشکلات سرمایہ کاروں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کر رہی ہیں: سردار طاہر محمود پی آئی اے نجکاری، حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم میں دستاویزات کا تبادلہ یو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔