data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد نعمت اللہ، عبداللہ ولد تاجر حاجی رئیس، صداقت خان ولد سلامت خان اور یوسف خان ولد امیر محمد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

منعم ظفرخان  نے کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ صرف چند خاندانوں کا نہیں بلکہ پورے کراچی کا سانحہ ہے اور شہر کا ہر شہری اس دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے۔

بعد ازاں منعم ظفر خان نے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری کے ہمراہ یکم فروری کو اہلِ کراچی کے حقوق کے لیے شاہراہ فیصل پر ہونے والے “جینے دو کراچی مارچ” کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 5 نمبر چورنگی، اسلام چوک، چشتی نگر، گلشنِ بہار، اکبر شہید روڈ اور اورنگی ٹاؤن نمبر 12 نزد بروہی ہوٹل سمیت مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز، عوامی اجتماعات اور میڈیا سے گفتگو کی۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 18 سالہ دورِ اقتدار کے بعد آج صورتحال یہ ہے کہ کراچی کے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، ساڑھے تین کروڑ آبادی والا یہ شہر پانی کی قلت، بجلی بحران، خونی ڈمپر اور ٹینکر مافیا، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی، خستہ حال سڑکوں، گٹروں میں گر کر بچوں کی اموات اور کوڑے کے ڈھیروں جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے جبکہ شہریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام کو پانی، بجلی اور سیوریج جیسے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور منتخب نمائندے و میئر کراچی محض بیانات تک محدود ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کراچی دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجے میں شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سانحہ گل پلازہ حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں روز کہیں نہ کہیں جنازے اٹھ رہے ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کر رہے ہیں اور بعض خاندان آج بھی اپنے عزیزوں کی باقیات کے منتظر ہیں تاکہ انہیں سپردِ خاک کر سکیں۔ ابتدا میں امید تھی کہ شاید کچھ افراد زندہ بچ جائیں گے، مگر وہ امید بھی لاشوں میں بدل گئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی “جینے دو کراچی مارچ” ہوگا، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے، یہ مارچ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مارچ ہے اور مقصد صرف یہ ہے کہ اہلِ کراچی کو ان کا حق، تحفظ اور عزت کے ساتھ جینے کا حق دلایا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ گل پلازہ

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی