Express News:
2026-07-24@08:59:57 GMT

بھارت میں پھیلتا ہوا نپاہ وائرس، سندھ میں ایڈوائزری جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

کراچی:

بھارت میں نپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی  ہے اور حکام کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نپاہ وائرس کے حوالے سے صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

ایڈوائزری میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کو الرٹ رہنے اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد  کا حکم دیا گیا ہے، پاکستان میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

نپاہ وائرس جان لیوا زونوٹک بیماری ہے جو انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہے، اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر میں درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ نپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، عوام اس موسم میں تازہ پھل اور تازہ خوراک استعمال کریں، کئی گھنٹوں کے رکھے ہوئے کٹے ہوئے پھل یا سبزیاں استعمال نہ کریں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ کھانے پینے کی اشیا دھو کر استعمال کریں، نپاہ وائرس شدید سانس کی بیماری اور دماغی سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نپاہ وائرس

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار