شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بھارتی ریاست گریٹر نوئیڈا میں شتروگھن سنہا نے گھریلو جھگڑے کے بعد 16 ویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں پیش آیا۔
جہاں ایک سافٹ ویئر انجینئر 38 سالہ شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی سالی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر 16ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر شدید جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بیوی پر حملے کی کوشش کی تھی۔
اسی دوران سالی نے مداخلت کی تو سنہا نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کیا، جس سے اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا۔
شتروگھن سنہا کی اہلیہ نے بہن کو تکلیف میں دیکھا تو پولیس کو بلانے کے لیے کال کی جس پر وہ بدنامی کے ڈر سے گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں بند کرلیا۔
جب اہلیہ اور سالی نے دروازے کھولنے کی دھمکی اور اسے پولیس کے آنے سے ڈرایا تو اس نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔ وہ زمین پر گرا اور موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سالی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے شتروگھن سنہا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
اس واقعے سے قبل اس نے شراب نوشی بھی کی تھی جبکہ پڑوسیوں کے بقول میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ شتروگھن سنہا آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ اس کی شادی کو تقریباً 11 سال ہوچکے تھے اور 8 سالہ بیٹا بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا کی اہلیہ بھی ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شتروگھن سنہا
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔