امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(انور عباس)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ابھی بھی امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اپنے دفاع کے لئے تیار ہیں، پاکستان سمیت کسی ملک سے اپنی حمایت میں جنگ میں کودنے کا مطالبہ نہیں کرتے، اسرائیلی وزیر اعظم کا نام لئے بغیر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کسی ریاست کے سربراہ کے خلاف کوئی عزائم نہیں رکھتا، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ابھی بھی امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی۔
ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اپنے دفاع کے لئے تیار ہیں، امریکی دھونس و دھاندلی کو تسلیم نہیں کریں گے، ہم پاکستان سمیت کسی ملک سے اپنی حمایت میں جنگ میں کودنے کا مطالبہ نہیں کرتے بس وہ اپنے ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں، ہمارے دوست ہمیں جیسے بھی سپورٹ کرنا چاہیں مگر ہم کسی سے مدد مانگنے نہیں جائیں گے_امریکی صدر کی ایرانی سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں اور جوابا ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاہوکو ممکنہ نشانہ بنانے کے سوال پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کسی ریاست کے سربراہ کے خلاف کوئی عزائم نہیں رکھتا عالمی قوانین کے تحت کسی بھی سربراہ مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کسی بھی حکومت کے سربراہ کو قتل کی دھمکی یا کوشیش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی باعث شرم ہے ایرانی سفیر نے کہا کہ جنگ کی صورت میں مہاجرین کے بہاو کے حوالے سے پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم جنگ سے بچنے کی کوشیش کر رہے ہیں تاہم ان کوششوں کی کامیابی کا 50 فیصد ہمارے اور بقیہ 50 فیصد فریق مخالف کے ہاتھ میں ہے پاکستان کی حمایت اور جنگ روکنے کی کوششوں پر مشکور ہیں ایرانی سفیر نے واضع کیا کہ ایران میں مظاہروں میں گرفتار شدہ شرپسندوں، تخریب کاروں اور امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کے ساتھ ایرانی قوانین کے مطابق ہی سلوک کیا جاے گا۔
رضا امیری مقدم نے پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدے کی حمایت کی تجدید کرتے ہوئے کسی بھی مسلم اتحاد کی سپورٹ کا اعادہ کیا قبل ازیں ایرانی سفیر نے ایران میں پرامن اجتجاج کے آغاز اور امریکی و اسرائیلی قیادت کے شرپسند بیانات اور مداخلت اور متشدد عناصر کی متشدد کاروائیوں سے آگاہ کیا، رضا امیری مقدم نے۔ بتایا کہ غیرملکی کرنسی کی قدر میں تبدیلی و افراط زر کے باعث پرامن احتجاج شروع ہوا مظاہرین نے سپریم راہنما کی تصاویر اور ایرانی قومی پرچموں کے ساتھ اجتجاج کیا جسکو جائز تسلیم کرتے ہوئے اجتجاجی نمائندوں و قائدین کو کابینہ اجلاس میں سن کر ایرانی عوام کی مدد کے اقدامات کئے گئے
31 دسمبر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم و امریکی صدر نے ٹویٹس کے زریعہ تخریب کاروں کو تخریب کاری کے اشارے دئے جس کے بعد تخریب کاروں نے جدید ہتھیاروں سے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کا قتل عام کیا، سرکاری و شہری املاک کو تباہ کیا اعداد و شمار دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں کل 3117 اموات ہوئیں جن میں 2427 سیکیورٹی فورسز اہلکار و عام ایرانی شہری شہید جبکہ 690 دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا انہوں نے بتایا کہ تخریب کاروں نے 414 حکومتی عمارات، 749 پولیس اسٹیشنوں، 200 سکولوں، 350 مساجد کو تباہ کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی کراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد کی ہیلتھ ریگرلیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ملاقات عمران خان کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، محمود اچکزئی وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف یو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی اپنے دفاع کے لئے تیار
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔