8 فروری کو گھروں میں رہیں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اللہ کی حفاظت میں ہیں اور روزانہ ان کے لیے دعا کرنے والے لاکھوں افراد کی دعاؤں کی بدولت ان شاء اللہ وہ خیریت سے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت اور اس کے کارندوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور عمران خان کی ہدایات پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان صرف عمران خان سے ملاقات نہیں چاہتا بلکہ ان کی غیر قانونی قید اور تنہائی میں رکھے جانے کے خلاف ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
یورپ کی جانب سے پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر ایران کا سخت رد عمل آگیا
ایکس پر بیان میں علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جان بوجھ کر عمران خان کو انصاف تک رسائی سے روک رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی آزادی مسلسل سلب کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا کہ ہم اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اجتماعی احتجاج کریں اور عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو پاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ظلم اور فسطائیت کو شکست دی۔ یہ پاکستان کا خاموش انقلاب تھا جو تشدد کے بغیر، اتحاد اور عزم کے ذریعے بیلٹ کے ذریعے برپا ہوا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2026 کو ہمیں 8 فروری 2024 کو چرائے گئے عوامی مینڈیٹ کے خلاف خاموشی کے ذریعے اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔
امریکہ کے حملے کا خطرہ، ایران نے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا اعلان کردیا
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن گھروں میں رہیں، تمام دکانیں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اور انصاف کی فراہمی تک دباؤ برقرار رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں گھروں میں رہنے پر گرفتار نہیں کر سکتے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :