کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، پولیس اہلکار سمیت 2 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
شہر قائد میں واقع نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق یوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثہ واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے سبب پیش آیا۔
ڈاکس تھانہ کے ڈیوٹی آفسر نادر نے بتایا کہ نیٹی جیٹی پل آئی سی آئی چوک کے نزدیک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس پر دو افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیںکراچی میں واٹر ٹینکر نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا
میئر کراچی نے واٹر ٹینکر سروس بند کرنے کا بیان واپس لے لیا، وضاحت جاری
میئر کراچی کا شہر میں تمام ہائیڈرنٹس اور واٹر ٹینکرز سے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ
ٹریفک حادثہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں افراد کی شناخت 28 سالہ گلفام ولد سلامت علی اور 30 سالہ عامر ولد شریف کے ناموں سے ہوئی۔
متوفی گلفام پولیس اہلکار اور گارڈن تھانہ میں تعینات تھا جبکہ دونوں جاں بحق افراد لیاری کے رہائشی اور ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں۔
پولیس نے واٹرٹینکر کو تحویل میں لے کر اس کے ڈرائیور جمعہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حادثہ کی مذید تفتیش کررہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر نے
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔