برطانیہ میں ہر بالغ فرد کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تربیت دینے کا حکومتی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن :برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ہر بالغ شہری کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ افرادی قوت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ حکومتی منصوبے کے تحت مختصر مگر جامع تربیتی کورسز متعارف کرائے جائیں گے جو بیس منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کیے جا سکیں گے۔
محکمہ برائے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے مطابق ان کورسز کا مقصد عام شہریوں اور ملازمین کو یہ سکھانا ہے کہ وہ کام کی جگہوں پر مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کو کس طرح مؤثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں، یہ اقدام کاروباری ماہرین کے پینل اور ٹریڈ یونینز کی مکمل حمایت سے کیا جا رہا ہے، جس سے اس کی افادیت اور شفافیت مزید بڑھ گئی ہے۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تربیت کے نتیجے میں ملازمین کو روزمرہ کے معمولی اور وقت طلب کاموں سے نجات ملے گی جبکہ زیادہ مہارت پر مبنی اور بہتر معاوضے والی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کورس مکمل کرنے والے افراد کو ایک ورچوئل مصنوعی ذہانت فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا، جو ان کی مہارت اور تربیت کی تصدیق سمجھی جائے گی۔
وزراء کا خیال ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے برطانیہ جی سیون ممالک میں سب سے تیزی سے مصنوعی ذہانت اپنانے والا ملک بن سکتا ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق صحت، تعلیم، صنعت، مالیات اور خدمات سمیت ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت سے واقف افرادی قوت کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ اقدام ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
دوسری جانب مزدور تنظیموں اور بعض ورکرز کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔