بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں واجبات کا بحران ایک بار پھر منظرِ عام پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایک مرتبہ پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے کا سامنا ہے، جہاں 12ویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد ادائیگیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایا جات کلیئر کرنے کے لیے باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ واجبات 15 روز کے اندر ادا کیے جائیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 27 جنوری کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ 12ویں ایڈیشن کے دوران گزشتہ سال کی طرح فوری طور پر عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور کھلاڑیوں کے ممکنہ بائیکاٹ جیسے عوامل کے باعث یہ مسئلہ تاخیر سے ظاہر ہوا۔
ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فرنچائزز کی جانب سے اب تک صرف 25 فیصد ادائیگی کی گئی ہے، جبکہ 20 جنوری کو متعدد کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہو چکے ہیں، جس کی تصدیق کسی سے بھی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب چیمپئن فرنچائز راجشاہی وارئیرز نے تمام واجبات کی ادائیگی مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بی پی ایل کے ممبر سیکرٹری افتخار رحمان کا کہنا ہے کہ چند فرنچائزز کو معاہدوں کے مطابق بقایا جات ادا کرنا باقی ہیں، جنہیں تفصیلات فراہم کر کے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی