وزیراعظم کا انڈسٹری کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4روپے 4پیسے کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے انڈسٹری کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4روپے 4پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اورکاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف 10روپے مزید کم کر دوں، لیکن میرے ہاتھ بندھے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ اربوں روپے کے خسارے اب ختم ہورہے ہیں،خسارے میں چلنے والے کئی ادارے بند کردیئے گئے ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز بھی بند کئے،یوٹیلیٹی سٹورز میں بھی بہت کرپشن ہوتی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لائنوں سے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہوتی تھی،پیٹرولیم سمگلنگ تقریباًبند ہو چکی ہے،پیٹرولیم سمگلنگ بند کرنے میں فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے،پیٹرولیم سمگلنگ بند ہونے سے سالانہ 12ارب روپے ریونیو آ رہا ہے۔
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی: وزیراعظم کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تاجروں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ