آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 30 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا، جو فوری طور پر موقع پر تباہ کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی پنجگور میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ دہشت گرد ٹھکانہ بے نقاب کیا اور 11 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کیے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود کے ساتھ ساتھ 15 دسمبر 2025 کی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی۔ ہلاک دہشت گرد ماضی میں متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گی، اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز دہشت گرد ہلاک

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار