data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز  اور سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان میں ہوم انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کر کے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے ساتھ  قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیریئر کا 100 واں ہوم انٹرنیشنل مقابلہ کھیلا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ملک میں، اپنے شائقین کے سامنے اس سطح کا سنگِ میل عبور کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

ملک کے مختلف وینیوز پر کھیلی گئی یادگار اننگز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر اسٹیڈیمز میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوران کھیلیں گئی کئی اننگز دل کے بہت قریب ہیں، ہر میدان کی اپنی ایک یاد اور اپنی اہمیت ہے، اسی لیے کسی ایک اننگ کو باقیوں پر ترجیح دینا مشکل ہے۔

اپنے کرکٹ سفر کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ وہ 2006 یا 2007 میں بطور بال پکر اسی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جہاں انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھا تھا، آج اسی میدان میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 واں ہوم انٹرنیشنل میچ کھیلنا کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔

شائقین کرکٹ کی سپورٹ پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے ہر شہر اور ہر اسٹیڈیم میں بھرپور پذیرائی ملی ہے، لاہور ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی نے ہمیشہ انہیں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ کی اصل طاقت شائقین ہیں، جن کی محبت انہیں اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور سوشل میڈیا پر مسلسل ملتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی سپورٹ ان کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے اور وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی کارکردگی سے شائقین کے چہروں پر خوشی بکھیر سکیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہوم انٹرنیشنل کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی