کوریاسے تعلق رکھنے والے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر خصوصا مقبوضہ جموں وکشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے 5رکنی اعلیٰ سطح وفد نے صدر ڈاکٹر من یونگ کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت کے ساتھ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یونگ نے جو ”سیجونگ نیشنل فورم” اور سول سوسائٹی کی بین الاقوامی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کشمیری حریت قیادت سے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کوریا سے تعلق رکھنے والے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر خصوصا مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی سے آگاہ کیا اورںبتایا کہ بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کرنے، جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ وفد کو بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت پیش کئے گئے اور کشمیریوں کی منفرد شناخت کو مٹانے کیلئے مودی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

حریت رہنمائوں نے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور خاص طور پر اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں شہری آزادیوں پر عائد قدغن بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر من یونگ کی اصولی قیادت اور جمہوریت، انسانی وقار اور سول سوسائٹی کی شمولیت کے لیے مسلسل وابستگی کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد میں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید فیض نقشبندی، محترمہ شمیمہ شال، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین اور حسن البنا شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر من یونگ نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کی آوازیں دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تنازعہ کشمیر کے سول سوسائٹی کشمیر کی وفد کو

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع