ملتان سلطانز کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نیلامی میں بڑی بولیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خزانے میں 2 ارب روپے سے زائد رقم آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فرنچائز کی نیلامی میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے جب کہ ٹیم کے سابقہ مالکان بھی دوبارہ ملتان سلطانز حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے سابقہ اونر اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کے باعث فرنچائز کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر بورڈ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے معاملات خود سنبھالے جائیں گے، تاہم بعد ازاں دو نئی ٹیموں کی بھاری قیمت پر فروخت کے بعد بورڈ نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو بھی نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز بالترتیب ایک ارب 75 کروڑ اور ایک ارب 85 کروڑ روپے سالانہ فیس کے عوض فروخت کی گئیں، جس کے بعد ملتان سلطانز کی ممکنہ ویلیوایشن بھی خاصی بڑھ گئی۔ اسی تناظر میں فرنچائز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کیا گیا اور ٹیکنیکل بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی، جس میں مختلف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم 2 کمپنیاں ایسی ہیں جو ملتان سلطانز کے لیے 2 ارب روپے تک کی بولی دینے پر آمادہ ہیں، تاہم حتمی فیصلہ نیلامی کے عمل کے دوران سامنے آئے گا۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالکان بھی ٹیم دوبارہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں کیا۔
ذرائع کے مطابق سابقہ اونر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ویلیوایشن کے بعد سامنے آنے والی رقم کے مطابق ٹیم انہیں واپس دی جائے، تاہم پی سی بی حکام نے واضح کیا کہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ملکیت برقرار نہیں رہی، اس لیے فرنچائز صرف نیلامی کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حکام کے اس موقف کے بعد سابقہ مالکان نے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز میں ملتان سلطانز کے نئے مالک کا اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس فرنچائز کی سابقہ سالانہ فیس تقریباً ایک ارب 8 کروڑ روپے تھی جب کہ اب اس کی ممکنہ قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو بورڈ کے مالی وسائل کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کے نیلامی کے کے مطابق پی سی بی کے بعد کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔