گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوہا 1600 ڈگری پر پگھلتا ہے اور گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے لوہا میلٹ نہیں ہو سکتا تھا اس لیے جوڈیشل انکوائری ضروری ہے، یہ انکوائری کسی اچھے جج کی سربراہی میں ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے کے حوالے سے تشویش اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو شکوک پیدا کرتی ہیں، میں نے درجنوں بار آگ لگتے دیکھی ہے، پلاسٹک مارکیٹ میں 3 بار آگ لگی اور کئی دن تک بھی آگ لگی رہی لیکن عمارتیں نہیں گریں، تو گل پلازہ کی عمارت کیسے گر گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے مافیا ہو سکتا ہے جو عمارت کو خالی کرکے اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، آگ کبھی بھی اسٹرکچر کو تباہ نہیں کرتی، اس میں کافی چیزیں شکوک پیدا کر رہی ہیں، عمارت ایک نہیں 3 مختلف مقامات سے گری جو مزید شبہات کو جنم دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوہا 1600 ڈگری پر پگھلتا ہے اور گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے لوہا میلٹ نہیں ہو سکتا تھا اس لیے جوڈیشل انکوائری ضروری ہے، یہ انکوائری کسی اچھے جج کی سربراہی میں ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں 17 جنوری کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر آگ لگ گئی، جس نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے کے وقت عمارت میں آگ بجھانے کے موثر انتظامات موجود نہیں تھے۔ کئی دروازے بند تھے، ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا اور بجلی منقطع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکلنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے تیار کی گئی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی آگ کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گل پلازہ میں
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔