2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سنہ 2029 تک پاکستان کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دبئی میں جاری گلف فوڈ 2026 کے موقع پر پاکستان پویلین کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ “میڈ اِن پاکستان” کو عالمی معیار کا مضبوط برانڈ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ دس برسوں میں پاکستان کی برآمدات کو مرحلہ وار بڑھاتے ہوئے 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔
احسن اقبال نے نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں اور اسٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانے، ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینے اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمائشیں پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔