Al Qamar Online:
2026-06-02@20:45:16 GMT

ٹرمپ اور پیوٹن رابطے کے بعد یوکرین جنگ میں ممکنہ وقفہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید سرد موسم کے باعث ایک ہفتے کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملے نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ  نے کہا کہ یہ پیش رفت ان کی ذاتی درخواست کے بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے روسی قیادت سے کہا تھا کہ سخت موسمی حالات کے دوران شہری آبادی کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر بہت سے لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ یہ درخواست مؤثر ثابت ہو گی، تاہم پیوٹن نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔

واشنگٹن میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی عوام اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ وہ شدید سردی اور جنگی حالات کے باعث غیر معمولی مشکلات سے دوچار ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ممکنہ وقفے کا آغاز کب ہوگا اور اس کی عملی تفصیلات کیا ہوں گی۔

دوسری جانب روس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کسی باضابطہ معاہدے یا اعلان کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ روس اپنے وعدے پر عمل کرے گا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ شدید سرد موسم میں کیف اور دیگر شہروں کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

یوکرینی صدر کے مطابق اس معاملے پر روس، یوکرین اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بات چیت بھی ہو چکی ہے، جسے تعمیری قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اگر روس شہری علاقوں پر حملے روکتا ہے تو وہ روسی تیل ریفائنریوں پر اپنے حملے عارضی طور پر معطل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرین، روس اور امریکا کے مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ سہ فریقی ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنگی صورتحال، انسانی امداد اور ممکنہ اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگرچہ یہ ملاقات کسی حتمی معاہدے پر منتج نہیں ہوئی، تاہم سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں محدود سطح پر کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ عالمی برادری اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ آیا روس اور یوکرین واقعی اس ممکنہ وقفے کو عملی جامہ پہناتے ہیں یا نہیں، کیونکہ اس کے اثرات خطے کے امن اور عالمی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا

ویب ڈیسک :وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اب پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ پی ایس ڈی پی اور بجٹ مذاکرات ابھی جاری ہیں جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانا تھی۔

 قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کی شرکت متوقع تھی، وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ 

 وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کے اضافے پر آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا، مختلف مالیاتی اقدامات کے ذریعے200 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی جائے گی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

قومی اقتصادی کونسل میں 4715 ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126کے بجائے 1326 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

 اجلاس میں صوبوں کیلئے 3138 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل میں پنجاب کا 1450 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، سندھ کیلئے 816، خیبرپختونخوا کیلئے 564 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، بلوچستان کیلئے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا۔
 

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی