میہڑ: گلے کے خطرناک وائرس نے مزید ایک بچہ جاں بحق ، تعداد 8 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
میہڑ:اندرون سندھ کے علاقے میہڑ میں گلے کے خطرناک وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا۔گلے کے وائرس میں مبتلا میہڑ کا رہائشی 12 سالہ بچہ آصف علی جسکانی انتقال کر گیا، متوفی بچے کے والد کے مطابق چند دن قبل ان کے بیٹے کو گلے کا وائرس لاحق ہوا تھا. علاج کے لیے دادو کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متاثرہ بچہ کئی دن علاج جاری رہا تاہم بچے کی حالت میں بہتری نہ آ سکی بعد ازاں اسے لاڑکانہ ریفر کیا گیا مگر وہاں بھی مناسب علاج نہ کیا گیا اور پھر کراچی ریفر کر دیا گیا، بچہ کراچی جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یاد رہے میہڑ میں اس وائرس سے اب تک 8 معصوم بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :