data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یادگار اور فیصلہ کن کارکردگیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی شاندار پرفارمنس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کو ٹورنامنٹ کی آئیکونک پرفارمنسز میں شمار کیا گیا ہے، 2009 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فائنل تک پہنچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ فائنل میچ میں بھی شاہد آفریدی نے دباؤ کے ماحول میں 40 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی، جو آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی دیگر یادگار پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا ہے۔ 2007 میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کی جانب سے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کی تاریخی اننگز کو آئیکونک قرار دیا گیا، جس نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کی سمت ہی بدل دی تھی۔

2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ پلٹ دیا، جسے آئی سی سی نے یادگار کارکردگیوں میں شامل کیا ہے۔ 2012 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی شاندار بولنگ، جس میں انہوں نے محض 9 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بھی اس فہرست کا حصہ بنی۔

اسی طرح 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹوں کی تباہ کن اسپیل، 2016 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کے فائنل میں لگائے گئے مسلسل 4 چھکے بھی آئی سی سی کی آئیکونک پرفارمنسز میں شامل کیے گئے ہیں۔

حالیہ برسوں کی بات کی جائے تو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے مچل مارش کی 77 رنز کی میچ وننگ اننگز، 2022 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 52 رنز کی فیصلہ کن اننگز کو بھی تاریخی کارکردگیوں میں شمار کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی 76 رنز کی شاندار اور دباؤ سے بھرپور اننگز بھی ان پرفارمنسز میں شامل ہے، جس نے فائنل کے نتیجے پر گہرا اثر ڈالا۔

یہ فہرست نہ صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کے سنہری لمحات کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیت، دباؤ میں کارکردگی اور میچ جیتنے کی صلاحیت کا اعتراف بھی ہے، جنہوں نے اس فارمیٹ کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں کے ورلڈ کپ فائنل میں رنز کی

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم