گوگل کا پروجیکٹ جینی متعارف، صارفین اب اے آئی سے اپنی دنیا خود بنا سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
گوگل نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے پراجیکٹ جینی متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ ڈیجیٹل دنیا بنا، دیکھ اور تبدیل کر سکیں گے۔
یہ ایک تجرباتی اے آئی ریسرچ پروٹوٹائپ ہے جو انٹرایکٹو ورچوئل ماحول تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی
پراجیکٹ جینی فی الحال امریکا میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے گوگل اے آئی الٹرا سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے، جبکہ مستقبل میں دیگر خطوں تک اس کی رسائی بڑھانے کا ارادہ ہے۔
یہ ٹول گوگل لیبز کی ویب سائٹ پر ہوسٹ کیا گیا ہے اور جینی 3 ورلڈ ماڈل، جیمنائی اور نینو بنانا پرو کی مدد سے کام کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی صارفین کو گوگل کے جنرل پرپز ورلڈ ماڈل تک براہ راست رسائی دیتی ہے، جو صارف کی حرکات کے مطابق ریئل ٹائم میں ماحول تخلیق کرتا ہے۔
روایتی اے آئی امیج یا ویڈیو ٹولز کے برعکس، پراجیکٹ جینی جامد مناظر کے بجائے مکمل متحرک اور قابلِ تعامل دنیاؤں پر توجہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم جیمینائی کے نئے فیچرز کے ساتھ مزید اسمارٹ ہوگیا
گوگل کے مطابق پراجیکٹ جینی کی بنیاد 3 اہم فیچرز پر ہے، جن میں ورلڈ اسکیچنگ، ورلڈ ایکسپلوریشن اور ورلڈ ریمکسنگ شامل ہیں۔
ورلڈ اسکیچنگ کے ذریعے صارفین تحریری ہدایات یا اپ لوڈ کی گئی تصاویر کی مدد سے مناظر تخلیق کرسکتے ہیں، جن میں لینڈ اسکیپ، کردار اور حرکت کے انداز جیسے چلنا، اڑنا یا گاڑی چلانا بھی شامل ہیں۔
نینو بنانا پرو صارفین کو دنیا میں داخل ہونے سے پہلے امیجز کو بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے، جبکہ فرسٹ پرسن اور تھرڈ پرسن ویوز بھی دستیاب ہیں۔
ورلڈ ایکسپلوریشن کے دوران صارفین ان دنیاؤں میں گھوم پھر سکتے ہیں، جہاں اے آئی صارف کی حرکات کی بنیاد پر اگلے مناظر خود تخلیق کرتا ہے، یوں ایک مسلسل اور ہموار تجربہ فراہم ہوتا ہے۔ اس دوران کیمرہ اینگلز کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟
تیسرا فیچر ورلڈ ریمکسنگ ہے، جس کے ذریعے صارفین پہلے سے بنی دنیاؤں میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثر کن دنیاؤں کی گیلری اور رینڈمائزر ٹول بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ مکمل تخلیقات کو ویڈیو کلپس کی صورت میں ایکسپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے اس نئے قدم سے ڈیجیٹل تخلیق کے امکانات مزید وسیع ہو گئے ہیں اور مستقبل میں گیمنگ، تعلیم اور تخلیقی صنعتوں میں انقلابی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پروجیکٹ جیمنائی جینی گوگل نینو بنانا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروجیکٹ گوگل پراجیکٹ جینی دنیاو ں اے آئی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔