روس۔یوکرین جنگ میں فوجی جانی نقصان 20 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں دونوں ممالک کے مجموعی فوجی جانی نقصانات کی تعداد آئندہ چند ماہ میں 20 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے اور جنگ کی شدت میں کمی نہ آئی تو موسمِ بہار تک ہلاکتوں، زخمیوں اور لاپتہ فوجیوں کی مجموعی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022 سے دسمبر 2025 تک روس کو تقریباً 12 لاکھ فوجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب فوجی ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی بھی بڑی عالمی طاقت کو کسی ایک جنگ میں ہونے والے سب سے زیادہ جانی نقصانات میں شمار کیے جا سکتے ہیں، جو روسی عسکری صلاحیت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین، جس کی فوجی افرادی قوت اور مجموعی آبادی روس کے مقابلے میں کہیں کم ہے، اسے بھی پانچ سے چھ لاکھ کے درمیان فوجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار تک ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے فوجی نقصانات کے مستند اور مکمل اعداد و شمار باقاعدگی سے جاری نہیں کرتے، جس کے باعث درست تعداد کا تعین مشکل ہو جاتا ہے۔
CSIS کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ روس کی جانب سے میدانِ جنگ میں پیش قدمی اور علاقائی کامیابیوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، روس کو معمولی علاقائی فوائد کے حصول کے لیے غیر معمولی جانی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی فوجی طاقت اور جنگی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی تحقیقات کو قابلِ اعتماد نہیں سمجھا جا سکتا، فوجی نقصانات سے متعلق درست اور مستند معلومات صرف روسی وزارتِ دفاع ہی فراہم کر سکتی ہے جبکہ بیرونی اداروں کی رپورٹس کو سیاسی مقاصد کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔
ادھر یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر روسی حملے بدستور جاری ہیں، حالیہ حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ رہائشی عمارتوں، توانائی کے نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوجی نقصانات رپورٹ میں گیا ہے کہ
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔