ایس ایس جی کمانڈوز ہیڈ کوارٹرز میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی مشق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
افواج پاکستان نے پاک سر زمین کے تحفظ کے لیے لاتعداد جانوں کی قربانیاں دیں اور ایسے میں افواج پاکستان کے قابل فخر ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور لاتعداد قربانیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کو کامیابی سے گرفتار کرنے سے متعلق مشق کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار افواج پاکستان کے قابل فخر ایس ایس جی کمانڈوز آج بھی ملک کے طول وعرض میں دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ افواج پاکستان نے پاک سر زمین کے تحفظ کے لیے لاتعداد جانوں کی قربانیاں دیں اور ایسے میں افواج پاکستان کے قابل فخر ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور لاتعداد قربانیاں دیں۔ اسی ضمن میں ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کو کامیابی سے گرفتار کرنے سے متعلق مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاریوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
دورے کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاری اور بحفاظت نکالنے کے آپریشن کی عملی مشق پیش کی گئی، جس میں ایویزیو ڈرائیونگ اور کاؤنٹر اٹیک ٹیموں کے فوری ردِعمل کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کی اسپیشل فورسزکا یہ یونٹ دشمن کی قید سے یرغمالیوں کی بازیابی اور انتہائی سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔ اس یونٹ نے بے شمار آپریشنز میں حصہ لیا جن میں سے چند ایک آپریشن پین آم 1986ء، آپریشن سن رائز لال مسجد 2007ء، آپریشن جانباز جی ایچ کیو 2009ء، اے پی ایس پشاور 2014ء، بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس 2022ء اور جعفر ایکسپریس 2025ء قابل ذکر ہیں۔ یہ ایلیٹ فورس شہری جنگ، اینٹی ہائی جیکنگ آپریشنز ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاری میں مہارت رکھتی ہے۔ اس یونٹ کے ہر فرد افسر سے لے کر سپاہی تک کا انتخاب متعدد سخت مراحل، ٹیسٹ اور خصوصی تربیتی کورسز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس ایس جی کمانڈوز افواج پاکستان قربانیاں دیں ہائی ویلیو کیا گیا
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔