ڈاکٹر غلام رضا بھٹی وفاقی ضیاالدین یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ڈاکٹر غلام رضا بھٹی۔فوٹو: فائل
ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر غلام رضا بھٹی کو دو برس کے لیے وفاقی ضیاالدین یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔
اس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر غلام رضا بھٹی شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے سابق وائس چانسلر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر محمد علی شیخ کو ضیاالدین یونیورسٹی کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا جاچکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔