عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، لندن میں اہم مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، ابھرتی ہوئی معیشت، سرمایہ کاری کے متنوع مواقع، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور متحرک نوجوان آبادی کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عالمی منظرنامے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر ایک اہم مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی اسٹوڈنٹس یونین کی پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں اور سفارتی حلقوں کے درمیان بامقصد مکالمہ ہوا۔
تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل، لندن اسکول آف اکنامکس کے مختلف شعبہ جات میں زیرِ تعلیم طلبہ اور پاکستان ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ برطانیہ کی معروف جامعات، جن میں کنگز کالج، امپیریل کالج، کوئین میری یونیورسٹی، وارک یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن شامل ہیں، کے طلبہ بھی مباحثے میں شریک ہوئے۔
اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، ابھرتی ہوئی معیشت، سرمایہ کاری کے متنوع مواقع، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور متحرک نوجوان آبادی کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
حالیہ علاقائی پیش رفت کا ذکرہائی کمشنر نے کہا کہ حالیہ بھارت کے ساتھ تصادم کے دوران معرکۂ حق اور آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو عالمی برادری نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ وسائل اور حجم میں بڑے دشمن کا مؤثر مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے دنیا نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور عالمی کردار کو مان لیا، عالمی جریدہ
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت ترقی پسند اور خود انحصاری پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو واضح پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے اور خطے میں استحکام کا خواہاں ہے۔
ہائی کمشنر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید علم اور مہارتیں حاصل کریں تاکہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اور چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
سوال و جواب اور کھلا مکالمہنشست کے دوران طلبہ نے فعال انداز میں سوالات کیے، جن کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد فیصل میں پاکستان ہائی کمشنر کہ پاکستان پاکستان کے پاکستان کی نے کہا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ