فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک جنرل سٹاف کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سلچوک بیرکتار اوغلو کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔سید عاصم منیر نے ترک مسلح افواج کی جانب سے فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون کو سراہا، فیلڈ مارشل نے دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا،بیرسٹر گوہر ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائیگا، سفیر رضا امیری مقدم عمران خان کو خفیہ طور پر پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ ایمپلائز کا شاہ اللہ دتہ میں پائپ لائن کیلئے کئے گئے ایوارڈ میں شامل مکانات کیخلاف آپریشن کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات فیلڈ مارشل صورتحال پر
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔