وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے خصوصی اسائنمنٹس پر نمائندے، خلف خلفوف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ آذربائیجان کے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گرمجوشی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا اور آذربائیجان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیووف.

کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر الہام علیووف کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی جس نے آذربائیجان کا عالمی پروفائل بلند کیا۔ انہوں نے صدر علیووف کے ساتھ اپنی متعدد اہم ملاقاتوں کا سے ذکر کیا جن میں گزشتہ نومبر میں باکو میں وکٹری پریڈ بھی کے موقع پر ہونے والی ملاقات بھی شامل تھی۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریق پاکستان میں آذربائیجان کی طرف سے 2 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔ وزیراعظم نے صدر علیووف کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باقاعدگی سے اور قریبی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آذربائیجان کے صدر کے نمائندے نے وزیر اعظم کو صدر علیووف کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور وزیر اعظم کے وژن اور قیادت کی تعریف کی جس نے پاکستان کو نا صرف اقتصادی محاذ بلکہ سیکورٹی اور سفارتی میدان میں بھی بہت سی کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے دوسری کاراباخ جنگ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر پر آذربائیجان کے دیرینہ مقف کی تصدیق کی۔ نمائندے نے صدر علیووف کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا جس میں آذربائیجان کی طرف سے اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں افتتاح کیے گئے آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے فراہم کردہ تعاون پر وزیر اعظم کے تعریفی پیغام کو تسلیم کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک اور ایرانی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں بڑھتے فوجی تناو پر تبادلہ خیال ترک اور ایرانی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں بڑھتے فوجی تناو پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت ہائی الرٹ ترک چیف آف ڈیفنس فورسز کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے صدر کے خصوصی کی ملاقات انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری