فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سلجوق بایراکتار اوغلو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک، ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک، ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی دو میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت، مشترکہ مشقوں و صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے قبل جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک جنرل کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔