سلمان اکرم راجا، لطیف کھوسہ کی اٹارنی جنرل کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی اٹارنی جنرل کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس میں دونوں رہنماوں کو کافی پلائی گئی، دونوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تک رسائی کی درخواست کی۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان نے میڈیکل رپورٹس تک رسائی سے متعلق پیغام آگے پہنچانے کا بتایا۔
مزید پڑھیںچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا
اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین تک رسائی سے متعلق استدعا پر وفاقی حکومت غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی تھی تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے ملاقات کروائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز