پی ٹی آئی کی عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی کی درخواست، حکومتی مشاورت جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی اور سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی کے معاملے پر صورتحال میں نیا موڑ آگیا ہے، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کی اٹارنی جنرل سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا رہنماؤں نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے آفس میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کو معائنے کے لیے پمز لایا گیا‘، وفاقی وزیر اطلاعات نے تصدیق کردی
ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل آفس میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی تواضع کافی سے کی گئی، جبکہ گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش کے پیش نظر ان کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی ضروری ہے۔
صبح ہمارے دو سینئر وکلاء سلمان اکرم راجہ صاحب اور لطیف کھوسہ صاحب چیف جسٹس صاحب سے ملنے گئے ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ اس پر وہ جلد مثبت ریسپانس دینگے ہم اس مثبت ریسپانس کا انتظار کررہے ہیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے… pic.
— Zakir Khan (@ZakirKhan51) January 30, 2026
اس ضمن میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ رپورٹس ان کے ذاتی معالجین کو فراہم کی جائیں تاکہ بہتر طبی رائے دی جاسکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ وہ میڈیکل رپورٹس تک رسائی کے معاملے پر حکومت کو پیغام پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو
اس سلسلے میں وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس ان کے ذاتی معالجین کو فراہم کرنے کی استدعا پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی مشاورت متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی قیادت کی سپریم کورٹ کے باہر موجودگی کو بھی اسی تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ عمران خان لطیف کھوسہ منصور عثمان اعوان میڈیکل رپورٹس
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجہ لطیف کھوسہ منصور عثمان اعوان میڈیکل رپورٹس سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی اٹارنی جنرل سپریم کورٹ لطیف کھوسہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :