سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا تو ہم اڈیالہ جیل گئے، کل ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری کی گئی، لیکن عمران خان کے خاندان کو نہیں بتایا گیا کہ ان کو کس وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔سلمان اکرم کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں، لطیف کھوسہ اور میں کچھ دیر پہلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے گئے، چیف جسٹس پاکستان اپنے چیمبر میں موجود نہیں تھے ملاقات نہیں ہو سکی۔ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر رجسٹرار سے ملاقات کی، رجسٹرار جو خود سیشن جج ہیں ان کے گوش گزار تمام صورتحال کی ہے، اٹارنی جنرل کو بھی تمام صورتحال بتائی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 16 درخواستیں دے چکے ہیں کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم چیف جسٹس

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت