پاک امریکا تعلقات کا نیا سفر: سفیر پاکستان کی امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا کے معروف تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات کی، جس میں امریکی فکری اور پالیسی سازی کے حلقوں کے نمایاں نمائندے شریک ہوئے۔
مبصرین کی جانب سے اس ملاقات کو پاک امریکا تعلقات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے مختلف بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا اور کہا کہ 2025 پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک اہم اور فیصلہ کن سال ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات محض وقتی مفادات تک محدود نہیں بلکہ ان کی نوعیت پائیدار اور مستقبل کی ضروریات سے جڑی ہوئی ہے۔
رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری نہ صرف باہمی مفادات کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سفیر پاکستان نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور معاشی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معدنیات، توانائی اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل المدتی اور منافع بخش معاشی شراکت داری کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جس سے امریکی سرمایہ کار اور صنعتی شعبہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو عالمی سطح پر انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ سفیر پاکستان کے مطابق کم لاگت اور بہتر معیار کے باعث پاکستان خطے میں ایک مسابقتی حیثیت رکھتا ہے، جو اسے عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتا ہے۔
ملاقات کے دوران افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی اور اس کے پاکستان پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے بھاری قیمت ادا کی ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی حل کو ہمیشہ ترجیح دیتا رہا ہے۔
انہوں نے مئی 2025 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا۔ سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سفیر پاکستان پاکستان نے کہ پاکستان کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان