ریمبو مجھے اکشے کمار جیسے لگے تھے؛ صاحبہ نے محبت کی کہانی سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
معروف فلمی اداکارہ صاحبہ نے ابھرتے ہوئے ٹی وی اداکار افضل خان عرف ریمبو کی محبت کہانی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں صاحبہ نے کچھ ان کھلے راز افشا کردیئے۔
فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی اپنے وقت کی معروف ہیروئن صاحبہ نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ہمیشہ سے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی مداح رہی ہوں۔
اس موقع پر انھوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب پہلی بار میری ریمبو سے ملاقات ہوئی تو ریمبو اکشے کمار جیسے لگے تھے۔
تاہم صاحبہ نے یہ بھی واضح کیا کہ میں ریمبو کی شکل و صورت سے زیادہ اُن کی صاف دل طبیعت اور خوبصورت شخصیت سے متاثر ہوئی تھیں۔
صاحبہ نے یہ انکشاف کیا کہ ابتدائے عشق میں ریمبو فلم کے سیٹ پر میرے لیے گانا گاتے تھے اور موقع ملنے پر پھول بھی پیش کر دیا کرتے تھے۔
جب صاحبہ سے پوچھا گیا کہ محبت کا اظہار پہلے کس نے اور کیسے کیا تھا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں اب کافی پرانی ہوچکیں۔ بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔ یہ سب بتا کر شرم آئے گی۔
تاہم انھوں نے ایک یادگار واقعہ بھی سنایا جو شاید ان کے دل میں ریمبو کے لیے خوبصورت جذبات کا باعث بنا تھا۔
ہوا یوں تھا کہ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ سمندر میں ڈوبنے لگیں تو ریمبو نے اپنی جان پر کھیل کربچایا تھا۔
اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ شادی کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ ریمبو کے ساتھ جیون ساتھی کا رشتہ مضبوط تر اور حسین ترین ہونے لگا اور آج ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی مشکل لگتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔