data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ایک مبینہ آڈیو میسج سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے گزشتہ روز کے دھرنے میں پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی کم شرکت کا ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو قرار دیا ہے۔ اس مبینہ آڈیو سے پارٹی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر منظرعام پرآگئے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھرنا دینا ہی تھا تو کم از کم اپنے صوبے کے 90 ارکانِ صوبائی اسمبلی کو ساتھ لے کر آتے، کیونکہ وہ جغرافیائی طور پر قریب تھے اور ان کی شرکت ممکن تھی، آڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں اسد قیصر اور جنید اکبر بھی موجود تھے، اس موقع پر ہی دھرنے کا واضح اعلان ہونا چاہیے تھا۔

لیک ہونے والے مبینہ آڈیو میسج میں شیخ وقاص اکرم کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے یہ ہدایت دی کہ ورکرز کے بجائے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو دھرنے کے لیے بلایا جائے، سہیل آفریدی کا اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ بھی موجود ہے جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

مبینہ آڈیو کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ منگل کے روز پنجاب سے کچھ ارکانِ اسمبلی آئے لیکن بعد میں واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، خیبرپختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اگر واضح طور پر بتایا جاتا کہ اڈیالہ میں دھرنا دیا جائے گا تو ارکان بہتر تیاری کے ساتھ پہنچ سکتے تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے آڈیو میں شکوہ کیا کہ کسی بھی رکنِ اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں ہوتا کہ وہ اچانک اطلاع پر فوری طور پر پہنچ جائے،جو ارکان قریب تھے وہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سپریم کورٹ کے باہر آج خاصی تعداد میں لوگ اور ارکان موجود تھے، تاہم دھرنے میں کمی کی ذمہ داری عام ارکان پر عائد نہیں کی جا سکتی۔

مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ اصل قصور ان لوگوں کا ہے جنہوں نے دھرنے کی منصوبہ بندی کی۔ اگر کوئی رکن دس گھنٹے کے سفر پر ہو اور اسے رات کے وقت اچانک کہا جائے کہ فوراً پہنچیں، تو یہ عملی طور پر ممکن نہیں۔ انہوں نے اسے ناقص منصوبہ بندی قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آڈیو لیک کے بعد پارٹی کے اندرونی معاملات اور قیادت کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہونے کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا مؤقف اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم مبینہ آڈیو

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش