data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن :امریکی دفاعی کمپنی لاکہیڈ مارٹن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ ایک نیا فریم ورک معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت تھاڈ (THAAD) میزائل سسٹم میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے بعد سالانہ تیار کیے جانے والے تھاڈ انٹرسیپٹرز کی تعداد 96 سے بڑھا کر 400 کر دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تھاڈ ایک جدید میزائل دفاعی نظام ہے جو دشمن کے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام امریکا کے میزائل ڈیفنس پروگرام کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

لاکہیڈ مارٹن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اسی ماہ کے آغاز میں کیے گئے ایک اور معاہدے کا تسلسل ہے، جس کے تحت PAC-3 میزائل سسٹم کے انٹرسیپٹرز کی پیداوار میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ امریکی فوج کو کم وقت میں زیادہ تعداد میں دفاعی ہتھیار فراہم کیے جا سکیں۔

لاکہیڈ مارٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جم ٹائیکلیٹ نے کہا کہ کمپنی امریکی محکمہ دفاع کے وژن پر عمل کرتے ہوئے دفاعی نظام میں بہتری اور اسلحے کی تیاری کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے، نئے معاہدے کے بعد امریکا کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ انٹرسیپٹر میزائل دستیاب ہوں گے، جو ممکنہ دشمنوں کو روکنے میں مدد دیں گے۔

جم ٹائیکلیٹ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امریکا بلکہ اس کے اتحادی ممالک کے لیے بھی ایک مضبوط دفاعی پیغام ہے،بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور جدید میزائل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری

جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت کی تشویش میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے ’نشتر اسپتال‘ میں اب تک منکی پاکس کے 4 مریضوں کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپتال اور گردونواح میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد اور آبائی علاقے

نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں ایک اور مشتبہ مریض کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر خصوصی آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات کی تصدیق

اس نئے کیس کے بعد وارڈ میں زیرِ علاج اور کڑی نگرانی میں رکھے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جن مریضوں میں ’منکی پاکس‘ کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص ملتان، مظفرگڑھ اور وہاڑی سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے اقدامات اور ٹیسٹنگ

اسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب، نئے آنے والے مشتبہ مریض کے خون اور زخموں کے نمونے (سیمپلز) حتمی جانچ اور تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ اگلے چند روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ صحت کی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی اپیل

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خطے میں صورتحال کی مسلسل اور سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور اس موذی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی سطح پر تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتیاطی تدابیر اسپتال اقدامات ٹیسٹنگ جنوبی پنجاب خون زخموں لیبارٹری محکمہ صحت منکی پاکس نگرانی۔ نمونے

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان