محنت کش ,جینے دو کراچی مارچ ،میں بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے‘قاسم جمال
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت جینے دو کراچی مارچ میں محنت کشوں کو شرکت کی دعوت دینے کے لئے صنعتی ایریا سائٹ ایریا میں سینئر نائب صدر امیر روان نے پورٹ قاسم میں صدر خالد خان نے کورنگی لانڈھی صنعتی ایریا میں جنرل سیکریٹری قاسم جمال نے محنت کشوں کو شرکت کی دعوت دی ۔قاسم جمال ودیگر ذمہ داران نے محنت کش میں ہینڈبل بھی تقسیم کئے ۔قاسم جمال نے اس موقع پر محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے محنت کشوں کومیدان میں نکلنا ہوگا ۔ا امیر جماعت اسلامی پاکستان حادظ نعیم الرحمان کی قیادت میں منعقدہ ,,جینے دو کراچی مارچ،،کراچی کے محنت کشوں کے دلوں کی آوازثابت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قاسم جمال
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔