data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹک (جسارت نیوز ) مستحقین پر اپنا مال خرچ کرنا کار عظیم ہے ارشاد باری تعالی ہے تم شکر کرو میں اور زیادہ دوں گا اگر انکار کرو گے تو تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ رب العالمین بڑے جلال والے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ملکی بلکہ عالمی طور پر تسلیم شدہ این جی اوز میں سے ایک ہے یہ مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے” آغوش الخدمت” اٹک کا پہلا وہ ادارہ ہے جس کا سنگ بنیاد 2006ء میں امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے رکھاتھا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے یہاں اٹک میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈونرز کانفرنس سے ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار امجد علی خان،صوبائی صدر پنجاب شمالی رضوان احمد،ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر طاہر ایوب خان اور جنرل سیکرٹری شاہد ریاض نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ آج ملک بھر میں درجنوں آغوش بنائے جا رہے ہیں نوجوانوں میں” بنو قابل” ایک بے مثال پروگرام ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوجوان تربیت حاصل اور 12 لاکھ کی رجسٹریشن ہو چکی ہے یہ سب کچھ اہل خیر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے فلسطین غزہ کشمیر میا نمار چچنیا بوسنیا ہر جگہ جہاں بھی زمینی اور آسمانی آفتیں آئیں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے بھائیوں کی امداد کے لیے پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر مخیر حضرات کی طرف سے 5 8 لاکھ کے عطیات اور تین کنال زمین عطیہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیا افسوس کا مقام ہے ملک بھر میں پونے تین کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے آغوش سینٹروں کے علاوہ آرفن کیئر یعنی یتامیٰ کو اپنی ماؤں کے پاس گھروں میں بھی امداد دینا جاری رکھے ہوئے ہے” بنو قابل” پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہنر دیں گے اس پر تین ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں 20 ارب کا پروگرام ہے 12 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ اورایک لاکھ ٹرینڈ ہو چکے ہیں اب تک 10 ارب خرچ کر چکے ہیں فرمان رسول ﷺ ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ ہوگا اپنا مال یتامیٰ اور مستحقین میں خرچ کرنے والے پر اللہ کی خاص مہربانی اور عنایت ہوتی ہے آگے بڑھیے دل کھول کر اس میں حصہ لیجئے فلسطین و غزہ میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر مدد کی ان شاء اللہ رمضان کے لیے تین جہازوں کا سامان بھیجیں گے حالات مشکل اور دشوار ہیں ہمارا ایمان اور بھروسہ اپنے رب پر ہے اسی بھروسے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں یہ سارا کام حکومت کے تعاون سے پایہ تکمیل پہنچایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن 400 بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے تین معذور بچوں کا پشاور میں علاج کرایا جا رہا ہے اسلامی فلاحی سلطنت کا تصور اسلام نے دیا جو اب کہیں نہیں ہے اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے قدم بڑھائیے اور سب مل جل کر ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک