Al Qamar Online:
2026-07-24@03:23:30 GMT

اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد ان کی دعائے خیر سے شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا تھا جس کے بعد ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی۔ 

اس سے قبل، اداکارہ کی نکاح، دعائے خیر کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور اب لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ہیں جو اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جب کہ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔

اداکارہ لائبہ خان نے اب تک اپنے شوہر جواد کا چہرہ یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں برائیڈل شاور کا انعقاد کیا جسے انہوں نے اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ساتھ انجوائے کیا۔

اداکارہ نے اپنے برائیڈل شاور کے لیے ایک شاندار بلیک فلور لینتھ میکسی پہنی، جس کا نیٹ ٹاپ نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کے کام سے مزین تھا۔

انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ ایک چمکتی ہوئی سلور ٹیاڑا اور بہت ہلکی جیولری پہن رکھی تھی جب کہ انہوں نے نرم نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا۔

تقریب میں ان کی بہن، ایمان خان، بھی بلیک میں ان کے ہم رنگ تھیں۔  

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اداکارہ لائبہ خان برائیڈل شاور کی تصاویر

پڑھیں:

گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا

اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔

یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

اس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/

واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/

 

متعلقہ مضامین

  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا